Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / گیل کے فام کی فکر نہیں : کوہلی

گیل کے فام کی فکر نہیں : کوہلی

بنگلورو ، 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ کرس گیل کا بے استقلال فام فکرمندی کا سبب نہیں ہے کیونکہ وہ مانتے ہیں کہ جمائیکا کے جارحانہ کھلاڑی کو بڑا اسکور کرنے کیلئے محض ایک اننگز چاہئے۔ گیل آر سی بی کیلئے ابتدائی دو میچوں میں 1 اور 0 اسکور کئے ہیں اور اگر حالیہ آئی سی سی ورلڈ T20 سے شمار کریں تو وہ لگاتار پانچ مقابلوں میں دو ہندسی اسکور جٹانے سے قاصر رہے ہیں۔ گزشتہ روز دہلی ڈیرڈیولس کے مقابل اپنی ٹیم کی سات وکٹ کی شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کوہلی نے کہا: ’’مجھے یقین ہے وہ ٹورنمنٹ میں کسی مرحلہ پر شاندار کھیلیں گے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT