Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / گیل کے ٹوئنٹی20 میں 800 چھکے مکمل

گیل کے ٹوئنٹی20 میں 800 چھکے مکمل

ڈھاکہ۔9 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپنر اور رنگپور رائیڈرز کے بیٹسمین کرس گیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹنز کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں شاندار سنچری بنانے کے ساتھ ٹی20 میں مجموعی طور پر 800 چھکے لگا کر نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔کھلنا ٹائٹنز کے خلاف 126 رنز کی اننگز کھیل کر کرس گیل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے اور اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔انہوں نے بی پی ایل میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا صابر رحمان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، صابر نے گزشتہ سیزن نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ گیل نے 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔گیل نے بی پی ایل میں ایک اننگز میں انفرادی طور پر زیادہ چھکوں کا اپنا سابق ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

TOPPOPULARRECENT