Thursday , December 13 2018

گیل یا اے بی کا ’طوفان‘ ہو تو کچھ نہیں کرسکتے : دھونی

پرتھ ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اے بی ڈی ولیرس اور کرس گیل کی قابلیت کے بیٹسمین جب دھوم مچانے لگیں تو بولرس یا کوئی کیپٹن زیادہ کچھ نہیں کرسکتے ہیں، یہ تاثر ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا ہے جبکہ ڈیفنڈنگ چمپینس جمعہ کو ویسٹ انڈیز سے مقابلے کی تیاری کررہے ہیں۔ جنوبی افریقی کپتان اے بی اور ویسٹ انڈیز کے گیل ایسے دو کھلاڑی ہیں جو دھو

پرتھ ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اے بی ڈی ولیرس اور کرس گیل کی قابلیت کے بیٹسمین جب دھوم مچانے لگیں تو بولرس یا کوئی کیپٹن زیادہ کچھ نہیں کرسکتے ہیں، یہ تاثر ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا ہے جبکہ ڈیفنڈنگ چمپینس جمعہ کو ویسٹ انڈیز سے مقابلے کی تیاری کررہے ہیں۔ جنوبی افریقی کپتان اے بی اور ویسٹ انڈیز کے گیل ایسے دو کھلاڑی ہیں جو دھونی کو سوچنے پر مجبور کررکھا ہوگا اور انھیں کچھ پلاننگ کی ضرورت پڑے گی۔ ’مشن اے بی‘ سے اچھی طرح نمٹ لیا گیا جب پروٹیز کیپٹن ہندوستان کے خلاف ایم سی جی میں رن آؤٹ ہوگئے اور اب جمعہ کو دھونی کے کھلاڑیوں پر ذمے داری رہے گی کہ طوفانی بیٹنگ کرنے والے جمائیکا کے کھلاڑی کو اُس کے اعادے سے روکیں جو کچھ انھوں نے کینبرا میں بے کیف زمبابوے بولنگ کے مقابل اپنی ڈبل سنچری کے دوران کیا ہے۔ دھونی سے منصوبوں کے تعلق سے پوچھیں تو ’کیپٹن کول‘ کچھ اس طرح جواب دیتے ہیں کہ بہترین منصوبہ یہ ہے کہ کوئی منصوبہ ہی نہ ہو، جب گیل، اے بی یا برینڈن مک کلم جیسے کھلاڑی ’طوفان‘ مچانے پر آجائیں۔ ’’دیانت داری سے کہوں تو آپ کچھ خاص نہیں کرسکتے کیونکہ اگر کوئی چھکے مارنے لگے تو اس کیلئے کوئی فیلڈر متعین نہیں کیا جاسکتا۔ اکثروبیشتر آپ کو شارٹ گیندوں کی حکمت عملی میں ناکامی ہوگی،

بشرطیکہ وہ آپ کو شارٹ گیندوں پر بھی پیٹنے لگ جائیں۔ ایسی صورت میں آپ زیادہ کچھ نہیں کرسکتے ہو،‘‘ دھونی نے یہ باتیں کہیں جب دھماکو کھلاڑیوں کے تعلق سے استفسار کیا گیا۔ دھونی کی رائے میں بہترین حکمت عملی یہی ہے کہ بیٹسمن کو بدلتی گیندوں کے ذریعہ چکمہ دیا جائے اور اس سے بڑھ کر کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ ہندوستان کے معاملے میں زیربحث کھلاڑی گیل زیادہ تر مقابلوں میں کوئی بڑا عنصر نہیں رہے ہیں لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم مینجمنٹ امید کرے گا کہ وہ دھوم مچائیں۔ گیل نے دو روز سے پریکٹس نہیں کی مگر یہ عمل گزشتہ چند ماہ میں متواتر کرکٹ کے بعد کچھ آرام والا معاملہ زیادہ ہے۔ جب ڈارن سامی سے گیل کی بابت دریافت کیا گیا، انھوں نے کہا، ’’جہاں تک مجھے جانکاری ہے، ہر کوئی فٹ ہے۔ ہمارے پاس انتخاب کیلئے مکمل اسکواڈ دستیاب ہے‘‘۔ گیل کو پیٹھ کی انجری پریشان کرتی رہی ہے، اس لئے دھماکو اوپنر کے تعلق سے خدشات جنم لے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT