Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / گیل 100ویں ٹسٹ میں 64 پر آؤٹ ، ویسٹ انڈیز کو مشکلات

گیل 100ویں ٹسٹ میں 64 پر آؤٹ ، ویسٹ انڈیز کو مشکلات

کنگسٹن ۔ 11 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام)دھماکو اوپنر کرس گیل اپنے کیرئیر کے 100 ویں ٹسٹ میں صبرآزما اننگز کے باوجود 64 رنز ہی اسکور کرپائے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں تیسرے دن کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جیسا کہ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 13 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان کے بعد 14 رنز بنائے ہیں لیکن مجموعی طورپر اسے 260 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے اور اس کی 8 وکٹیں ہنوز باقی ہیں۔ گیل نے 125 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کئے جبکہ چندرپال نے 138 گیندوں میں 13 چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی ۔ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 608/7d کے جواب میں میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کیلئے ٹم ساؤتھی نے 16.2 اوورس میں 19 رنز اور گریگ نے 91 رنز کے عوض فی کس 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT