Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / گیمبیا کے صدرعہدہ چھوڑنے پر رضامند

گیمبیا کے صدرعہدہ چھوڑنے پر رضامند

DAKAR, JAN 20:- The swearing-in ceremony at the inauguration of Gambia President Adama Barrow at the Gambian embassy in Dakar, Senegal January 19, 2017, is seen in this handout photo provided by Office of the Senegal Presidency. Picture taken January 19, 2017. REUTERS-27R

بین خیل۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع عہدہ چھوڑنے پر رضامند ہوگئے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ملک کے امن کی خاطر صدارت چھوڑ دیں گے۔دار الحکومت بینجل میں مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ صدر یحییٰ جامع عہدے سے دست بردار ہو کر ملک چھوڑ دیں گے۔ مغربی افریقہ کے مصالحت کاروں نے جمعہ کو بیس سال تک اقتدار میں رہنے والے یحییٰ سے کئی گھنٹوں کی ملاقات میں ان کے مستقبل پر بات کی۔یحییٰ جامع کو دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں شکست ہو گئی تھی۔ ان کے جانشین آ داما بارو نے گزشتہ روزپڑوسی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکارمیں حلف اٹھایا تھا۔ اْن کا کہنا ہے کہ گیمبیا سے خوف کی حکمرانی ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی ہے۔مغربی افریقہ کے ممالک نے یحییٰ جامع سے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں فوجی مداخلت کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT