Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گینز ورلڈ ریکارڈ میں گنیش لڈو

گینز ورلڈ ریکارڈ میں گنیش لڈو

راجمندری۔/12نومبر، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے علاقہ تپیشورم میں واقع ایک مٹھائی کی دکان میں تیار کردہ 7,858 کلو وزنی لڈو گینز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ جبکہ یہ لڈو گنیش اُتسو کے موقع پر لارڈ گنیش کو بطور نذرانہ پیش کیا گیا تھا۔ شری بھکت انجیا سوئیٹس کی جانب سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا لڈو ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ گنیز سرٹیف

راجمندری۔/12نومبر، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے علاقہ تپیشورم میں واقع ایک مٹھائی کی دکان میں تیار کردہ 7,858 کلو وزنی لڈو گینز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ جبکہ یہ لڈو گنیش اُتسو کے موقع پر لارڈ گنیش کو بطور نذرانہ پیش کیا گیا تھا۔ شری بھکت انجیا سوئیٹس کی جانب سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا لڈو ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ گنیز سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد مٹھائی کی دکان کے مالک وینکٹیشورراؤ نے بتایا کہ مذکورہ لڈو 25 ورکرس کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2011 میں 5,570 کلو اور سال 2012 میں 6,599 کلو، سال 2013 میں 7132.82 کلو اور سال2014 میں 7,858کلو وزنی لڈو تیار کیا گیا تھا جو کہ اب تک کا سب سے بڑا لڈو ہے۔

TOPPOPULARRECENT