Thursday , January 24 2019

گینلوگی بفن کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

میلان۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) اطالوی فٹبالر گینلوگی بفن نے سیری اے کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا، انھیں یہ اعزاز یہاں منعقدہ تقریب میں دیاگیا۔ اٹالین فٹبال فیڈریشن نے گران گالا ڈیل کاسیو کے عنوان سے یہ تقریب میگاویٹ کورٹ میں منعقد کی اوراس میں یوونٹس کے میسالیمو الیگری دیگر ایوارڈز میں چھائے رہے۔سیری اے اور یورپ کے بڑے کلب یوونٹس کو ملک کے بہترین کلب کا ایوارڈ دیا گیا۔ 2016-17 سیزن میں بہترین مظاہرہ کرنے پر بفن کو یہ ٹرافی پیش کی گئی، انھوں نے گزشتہ دنوں ورلڈ کپ سے اٹلی کے باہر ہوجانے پر بین الاقوامی فٹبال کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT