Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / گینگسٹر نعیم سے تعلقات پر موظف پولیس عہدیداران سے پوچھ تاچھ

گینگسٹر نعیم سے تعلقات پر موظف پولیس عہدیداران سے پوچھ تاچھ

20 پولیس ملازمین اور سیاسی قائدین سے بھی ربط کی تحقیقات میں شدت
حیدرآباد 15 اگسٹ (سیاست نیوز) گینگسٹر نعیم سے تعلقات رکھنے والے سیاستدانوں، پولیس عہدیداروں اور تاجرین کی فہرست تیار ہوتے ہی تحقیقات میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے۔ ریٹائرڈ 4 پولیس عہدیداروں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کی جارہی ہے۔ فہرست میں 20 پولیس ملازمین کے نام شامل ہیں۔ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے گینگسٹر نعیم کی ڈائری تحقیقات میں پولیس کو کارآمد ثابت ہورہی ہے۔ ڈائری میں موجود ناموں کی بنیاد پر تحقیقات کرنے کے لئے ایس آئی ٹی نے ایک فہرست تیار کی ہے اور پہلے مرحلہ میں ریٹائرڈ پولیس عہدیداروں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ جن 4 ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو تحویل میں لیا گیا ہے ان کا تعلق تلنگانہ اور آندھراپردیش سے ہے اور ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر کو وجئے واڑہ میں 2 ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو حیدرآباد اور ایک ریٹائرڈ پولیس عہدیدار کو شہر حیدرآباد کے مضافات میں تحویل میں لیتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ایس آئی ٹی نے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو تحویل میں لینے کی سرکاری طور پر کوئی توثیق نہیں کی ہے۔ تاہم باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ جنھیں تحویل میں لیا گیا ہے وہ سرکل انسپکٹر، اے سی پی اور ڈی سی پی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نعیم کی ڈائری کے ساتھ ٹیلیفون، سم کارڈس اور سی ڈیز میں شامل مواد تحقیقات میں پولیس کا اہم ثبوت بن رہا ہے۔ نعیم انکاؤنٹر واقعات کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی ٹیم کی جانب سے 4 ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو تحویل میں لیتے ہوئے تحقیقات کے آغاز سے اس واقعہ سے جڑے ہوئے پولیس ملازمین، سیاسی قائدین اور دوسروں کی نیند اُڑ گئی ہے کیوں کہ ایس آئی ٹی نے اپنی تحقیقات میں شدت پیدا کردی ہے اور اس کیس کے سلسلہ میں تاحال 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نعیم کی جانب سے استعمال کردہ ٹیلیفونس کا کال ڈاٹا نکالتے ہوئے اس سے رابطے میں رہنے والوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ پیروی کرتے ہوئے پوسٹنگ حاصل کرنے والے ایک پولیس عہدیدار پر کئی شبہات ہیں۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں نعیم کے ساتھ مل کر کئی معاملت کئے ہیں۔ اس عہدیدار کے شہر اور مضافات میں کئی بے نامی جائیدادیں ہونے کا پتہ چلا ہے۔ مالی معاملت میں بھی نعیم کا مکمل تعاون کیا ہے۔ ڈائری سے بھی اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ نعیم نکسلائٹس کی سرگرمیوں کو کچلنے کیلئے دوسری ریاستیں چھتیس گڑھ، آندھراپردیش اور اڑیسہ میں پولیس کا مخبر بن کر کام کیا ہے۔ نعیم کا کٹر حامی ٹیک مدھو کی فراہم کردہ اطلاع پر پولیس مہاراشٹرا کو روانہ ہورہی ہے جبکہ دو ٹیمیں آندھراپردیش اور اڑیسہ کو روانہ ہوئی ہیں۔ نعیم کے تعلقات اور جائیدادوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے میں مصروف ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT