Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / گینگسٹر نعیم پر قتل‘ اراضی پر قبضہ کا الزام

گینگسٹر نعیم پر قتل‘ اراضی پر قبضہ کا الزام

ایل بی نگر ، ابراہیم پٹنم ، اور آدی باٹلہ پولیس اسٹیشنوں میں شکایات
حیدرآباد۔ 14 اگست (این ایس ایس) شاد نگر میں حالیہ پولیس کمپیوٹر میں ہلاک شدہ گینگسٹر بھونگیر نعیم کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں شکایتوں کا سیلاب اُمڈ آیا ہے۔ اتوار کو ایل بی نگر، ابراہیم پٹنم اور آدی باٹلہ پولیس اسٹیشنوں میں اس کے خلاف بے شمار شکایات موصول ہوئیں۔ آدی باٹلہ پولیس اسٹیشن میں ایک عمر رسیدہ خاتون مَلمّاںنے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ نعیم نے 12 سال قبل اس کے شوہر اور بیٹے کا قتل کرنے کے بعد ان کی 28 ایکر زرعی اراضی پر ناجائز قبضہ کرلیا تھا۔ مَلمّاںنے یہ انکشاف بھی کہا کہ مہلوک گینگسٹر نے آدی باٹلہ حدود میں ہی اس کے دیگر رشتہ داروں کی کئی ایکر زرعی اراضی پر بھی زبردستی قبضہ کرلیا تھا۔ مَلمّاںنے ریاستی حکومت سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور بیٹے کے قتل کے بعد شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے اور زندگی بسر کرنے کیلئے ضعیف العمری میں گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے کام کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT