Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / گینگسٹر نعیم کا ساتھی اور ایوب گینگ کے ساتھی گرفتار

گینگسٹر نعیم کا ساتھی اور ایوب گینگ کے ساتھی گرفتار

حیدرآباد۔ 5 جنوری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کو ’سیف اینڈ سیکیور‘ سٹی بنانے کی غرض سے سٹی پولیس عصری ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔ ساؤتھ زون پولیس نے پہلی مرتبہ ’جیو ٹیاگنگ‘ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے 43 جرائم پیشہ افراد بشمول بدنام زمانہ گینگسٹر بھونگیر نعیم اور روڈی شیٹر ایوب خاں کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔ 200 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس پارٹی نے ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا کی نگرانی میں فلک نما ڈیویژن و کالا پتھر پولیس حدود میں کارڈن سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے گینگسٹر نعیم کے ساتھی یوسف خاں عرف بارڈر یوسف جو بھوانی نگر پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ہے اور کے راملو قتل کیس میں ملوث ہے، کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ایوب خاں ٹولی سے وابستہ ایک اور روڈی شیٹر محمد اسد اور حبیب قریشی کو حراست میں لیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جیو ٹیاگنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ دونوں شہروں کی پٹرولنگ پارٹیوں کو ٹیابس فراہم کئے گئے ہیں ۔اور اس میں جیو ٹیکنالوجی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے تحت جرائم پیشہ افراد کی تمام تفصیلات بشمول آدھار کارڈ ، انگلیوں کے نشانات، تصاویر اور دیگر تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیو ٹیاگنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس کی افرادی قوت اور وقت ضائع ہونے سے بچایا جارہا ہے۔ اس آپریشن میں اے سی پی فلک نما مسٹر محمد تاج الدین احمد، اے سی پی چارمینار اشوک چکرورتی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس بابو راؤ اور دیگر پولیس عہدیدار شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT