Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / گینگسٹر نعیم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات

گینگسٹر نعیم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات

سبکدوش اڈیشنل ایس پی سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ
حیدرآباد ۔ 7نومبر ( سیاست نیوز) گینگسٹر نعیم کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا پتہ لگانے والی  ایس آئی ٹی نے آج ریٹائرڈ اڈیشنل ایس پی رویندر ریڈی سے ایک گھنٹہ طویل پوچھ تاچھ کی ۔ اس عہدیدار کو ایس آئی ٹی نے نارسنگی پولیس اسٹیشن طلب کرکے اے سی پی سائی کرشنا کی نگرانی میں پوچھ تاچھ کی اور بیان قلمبند کیا گیا ۔ رویندر ریڈی کے علاوہ ایس آئی ٹی نے نعیم کے ایک مبینہ ڈرائیور سیموئیل سے بھی پوچھ تاچھ کی ۔ نعیم سے قریبی تعلقات اور اراضی تنازعات کی یکسوئی کے الزامات کے پیش نظر ریٹائرڈ ایڈیشنل ایس پی سے معاملات سے متعلق تفصیلات حاصل کی ۔ سابق میں رویندر ریڈی نے انسپکٹر بھونگیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی اور باور کیا جاتا ہے کہ اس دوران گینگسٹر نعیم سے قربت حاصل کرکے کئی معاملات میںملوث ہوئے ۔ واضح رہے کہ کمیونسٹ پارٹی قائد کے نارائنا کی جانب سے نعیم کے انکاؤنٹر اور اس کی غیرقانونی سرگرمیوں کی تحقیقات سی بی آئی سے کروانے ایک رٹ درخواست ہائیکورٹ میں داخل کی تھی جس کے نتیجہ میں کورٹ نے ایس آئی ٹی کو اندرون چار ہفتہ تحقیقات میں پیشرفت کی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد ایس آئی ٹی تحقیقات میں شدت پید کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ تلگودیشم کے ایل بی نگر رکن اسمبلی مسٹر آر کرشنیا کا بیان قلمبند کیا تھا اور آج سابق پولیس عہدیدار سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اڈیشنل ایس پی کو سی آر پی سی کے دفعہ 160کے تحت نوٹس جاری کرکے پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ ایس آئی ٹی کو شبہ ہے کہ بھونگیر علاقہ میں لکشمی نرسمہا وینچرکے تحت چار ہزار پلاٹس فروخت کئے گئے تھے اور الزام ہے کہ نعیم نے مذکورہ پلاٹس کے مالکین کو دھمکی دیتے ہوئے جبراً بے نامی رجسٹری کروائی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT