Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / گینگسٹر نعیم کی ڈائری کو برسر عام لانے کا سی پی آئی کا مطالبہ

گینگسٹر نعیم کی ڈائری کو برسر عام لانے کا سی پی آئی کا مطالبہ

حیدرآباد /12 مئی ( سیاست نیوز ) سی پی آئی نے آج چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ مہلوک گینگسٹر نعیم کی ڈائری کو برسر عام لائیں ۔ اس ڈائری میں جن سیاسی قائدین کے نام شامل ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ سی پی آئی نے آج ریاستی حکومت کو زور دیا کہ نعیم کے ڈائری کو عوام کے سامنے آشکار کیا جانا چاہئے ۔ سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری وینکٹ ریڈی نے ریاستی حکومت سے کہا کہ نعیم کی سرگرمیوں میں ملوث دیگر افراد کے بارے میں سی بی آئی تحقیقات کا حکم دینا چاہئے ۔ نعیم کی سرگرمیاں دیگر ریاستوں تک پھیل گئی تھی ۔ اگر ریاستی حکومت نے نعیم کے کیس سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تو یہ مناسب نہیں ہوگا ۔ نعیم کے کیس کے مسئلہ پر چند پولیس عہدیدادروں کے خلاف صرف ابتدائی کارروائی کی گئی ہے۔ پانچ پولیس عہدیداروں کی معطلی صرف عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے ۔

TOPPOPULARRECENT