Tuesday , November 20 2018
Home / Top Stories / گینگ ریپ : ایک فوجی اور دو دیگر ملزمین ہنوز مفرور، ویمنس کمیشن متحرک

گینگ ریپ : ایک فوجی اور دو دیگر ملزمین ہنوز مفرور، ویمنس کمیشن متحرک

چنڈی گڑھ ؍ نئی دہلی ، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) ہفتہ کو اس معاملے میں متحرک ہوگئی جس میں ایک فوجی اور دو دیگر ملزمین جن پر ہریانہ کے ضلع مہندرگڑھ میں ایک نوجوان خاتون کا گینگ ریپ کرنے کا الزام ہے، وہ ہنوز مفرور ہیں۔ ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا کہ آرمی اس کیس کی تحقیقات میں پولیس کی مدد کرے گی۔ ہریانہ پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے اور ملزمین کی گرفتاری کا سبب بننے والی اطلاع پہنچانے پر 1 لاکھ روپئے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ مظلومہ کے والد نے کہا کہ 8 تا 10 آدمیوں نے اس کی عصمت ریزی کی ہوگی لیکن وہ ان میں سے محض تین کی شناخت ہی کرپائی۔ پولیس نے کہا کہ یہ خاتون جو اسکول ٹاپر رہی اور جسے حکومت کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی تھی، وہ کانینا ٹاؤن میں کوچنگ کلاس جارہی تھی کہ ایک بس اسٹاپ پر اس کا اغوا کرلیا گیا تھا۔ پھر اسے سنسنان مقام پر لے جاکر نشہ دینے کے بعد گینگ ریپ کیا گیا۔ ہریانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بی ایس سندھو نے ہفتہ کو میڈیا کے روبرو تصدیق کی کہ ملزمین میں سے ایک فوجی ہے جس کی ڈیوٹی راجستھان میں ہے۔ وہاں ایک پولیس ٹیم بھیجی گئی ہے اور اسے جلد ہی گرفتار کرلئے جانے کی امید ہے۔

TOPPOPULARRECENT