Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / گیولن کی تنظیم ہندوستان میں بھی سرگرم ‘ ترک وزیر خارجہ

گیولن کی تنظیم ہندوستان میں بھی سرگرم ‘ ترک وزیر خارجہ

نئی دہلی 21 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ماہ ترکی میں ہوئی ناکام فوجی بغاوت کی ذمہ دار فتح اللہ گیولن کی دہشت گرد تنظیم ( FETO )  ہندوستان میں در آئی ہے ۔ وزیر خارجہ ترکی مولود کاوس اوگلو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیٹو نامی تنظیم خفیہ اور مجرمانہ نیٹ ورک ہے ۔ یہ ساری دنیا میں اپنا وجود رکھتی ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ تنظیم کچھ اسوسی ایشنوں اور اسکولس کے ذریعہ ہندوستان میں بھی گھس آئی ہے ۔ کاؤس اوگلو نے وزیر خارجہ ہند سشماسوراج سے بات چیت کے بعد ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے یہ مسئلہ وزیر خارجہ ہند سے رجوع کردیا ہے ۔ دورہ کنندہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ان تمام ممالک میں جہاں فیٹو کا وجود ہے ہم ان سے کہتے ہیںکہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اپنی سرزمین سے اس تنظیم کو بیدخل کردیں۔ وزیر خارجہ ترکی کے ریمارکس پر رد عمل کی خواہش پر وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ ہندوستان ‘ ترکی کی تشویش کا احساس کرتا ہے اور ہندوستانی سکیوریٹی ایجنسیاں انقرہ کے اس مطالبہ کا جائزہ لے رہی ہیں کہ فیٹو سے رابطے والی تنظیموں کو بند کردیا جائے جو غیر قانونی سرگرمیاں چلا رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT