Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / گیٹس کیمبرج اسکالر شپ کیلئے انتخاب ،3ہندوستانی بھی شامل

گیٹس کیمبرج اسکالر شپ کیلئے انتخاب ،3ہندوستانی بھی شامل

لندن ۔ 13 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گیٹس کیمبرج اسکالر شپ کیلئے جن 55 افراد کا عالمی سطح پر انتخاب عمل میں آیا ہے ان میں تین ہندوستانی بھی شامل ہیں جو ان کے غیرمعمولی کارناموں کی بنیاد پر عطا کیا جاتا ہے ۔ جن ہندوستانیوں کو اس باوقار ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ان میں ساؤنک دتہ ، سمپورنا چکرورتی اور ملاویکا نائر شامل ہیں ۔ جبکہ جملہ 55 اسکالرس کا تعلق دنیا کے 30 ممالک سے ہے اور وہ 68 یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ دتہ نے ہندوستان میں ایک صحافی کی حیثیت سے بھی چھ سال تک خدمات انجام دیں اور یونیورسٹی آف کلکتہ کا طالب علم رہا ۔ اب وہ پالیٹکس اور انٹرنیشنل اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کرے گا جبکہ چکرورتی فارما کولوجی میں پی ایچ ڈی کریں گی اور ملاویکا نائر میٹریلس سائنس میں پی ایچ ڈی کریں گی ۔

TOPPOPULARRECENT