Thursday , January 17 2019

گیہلوٹ کا حلف برداری تقریب گاہ کا جائزہ

سچن پائلٹ کی بحیثیت ڈپٹی چیف منسٹر حلف برداری ، کابینہ کی عنقریب تشکیل

جے پور۔16 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں پیر کو تیسری بار وزیر اعلی کی حلف لینے جا رہے اشوک گیہلوٹ نے آج یہاں حلف برداری کے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ گیہلوٹ نے حلف برداری کی تقریب سائٹ البرٹ ہال پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ریاستی انچارج اویناش پانڈے بھی ان کے ساتھ تھے ۔اس موقع پر گیہلوٹ نے میڈیا سے کہا کہ پچھلی بار وسندھرا راجے کی قیادت میں بھاری اکثریت کے ساتھ بی جے پی اقتدار میں آئی تھی اور وہ چاہتی تو کام کرکے دکھا سکتی تھی۔لیکن غفلت برتی گئی اور کام نہیں کیا. ان کے آپس میں جھگڑے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو کام کے تئیں غفلت نہیں برتنی چاہئے تھی۔ ان کے پاس اس سے پہلے پانچ سال کام کرنے کا تجربہ تھا لیکن وہ کام نہیں کر پائی۔ اس موقع پانڈے نے میڈیا سے کہا کہ دس بجے ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں کانگریس صدر راہول گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ،مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، دہلی کے وزیر اعلی اروندکجریوال، بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر مایاوتی، سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور مختلف ریاستوں میں کانگریس کے سینئر لیڈر، حزب اختلاف کے رہنما کے علاوہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی، این سی پی اور ڈی ایم کے اور مھاگٹھ بندھن کے کئی بڑے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو اشوک گیہلوٹ وزیر اعلی اور سچن پائلٹ نائب وزیر اعلی کا حلف لیں گے اور اس کے بعد جلد ہی کابینہ بھی تشکیل کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں مھاگٹھ بندھن کے کئی رہنماؤں کے ایک نظریہ اور ایک جگہ آنے کا ایک پیغام بھی جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ البرٹ ہال میں پہلی بار کسی حکومت کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہو رہی ہے ۔

اشوک گہلوٹ کی حلف برداری میں چندرا بابو نائیڈو کی شرکت
نئی دہلی ۔ /16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی ، کانگریس کے تین چیف منسٹروں اشوک گہلوٹ ، کمل ناتھ اور بھوپیش باگھل کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے ۔ گہلوٹ نے نائیڈو کو مکتوب لکھ کر دعوت دیا ہے ۔ ممتابنرجی کی شرکت کے بارے میں ابھی کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ ممتابنرجی کمل ناتھ کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT