Monday , May 21 2018
Home / شہر کی خبریں / گ24 گھنٹے برقی سربراہی ٹی آر ایس کا عظیم کارنامہ : چندرا ریڈی

گ24 گھنٹے برقی سربراہی ٹی آر ایس کا عظیم کارنامہ : چندرا ریڈی

شمس آباد ۔ 11 نومبر (سیاست نیوز) کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر شمس آباد نے پریس میٹ میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اقتدار پر آنے کے بعد سے کئی مسائل کو حل کیا گیا ہے، جس میں سب سے اہم کارنامہ24 گھنٹے برقی سربراہی ہے۔ آج تک کوئی بھی حکومت عوام کو 24 گھنٹے برقی سربراہی میں ناکام ہوئی لیکن چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے عوام سے کئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے بلاوقفہ پانی فراہم کررہے ہیں۔ ملک بھر میں ریاست تلنگانہ واحد ریاست ہے جو تیزی سے ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ ہر مذہب کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے مختلف اسکیمات کی شروعات کرچکے ہیں۔ غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے 75 ہزار روپئے، شادی مبارک یا لکشمی کلیانم کے تحت دیئے جارہے ہیں۔ تنہا خاتون کی زندگی بہتر کرنے کے مقصد سے تنہا خاتون کو ماہانہ ایک ہزار روپئے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو ترقی کی جانب لے جایا جارہا ہے، جس میں عوام کا بھرپور ساتھ مل رہا ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ کے چندرا ریڈی نے کہاکہ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ حکومت کی تمام اسکیمات سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر سنتوش، سرینواس اور دیگر موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT