Saturday , December 15 2018

گ800 گرام سونے کے ساتھ خاتون گرفتار

شمس آباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 800 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایک خاتون جو آج صبح دوبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچی جہاں کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران اس کے لگیج سے 800 گرام سونا برآمد ہوا ۔ جس پر اسے حراست میں لیتے ہوئے سونے کو ضبط کرلیا اور خاتون سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT