Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / ہائیکورٹ ججس کے تقرر کیلئے نیا میکانزم پارلیمنٹ میں دو بلز منظور

ہائیکورٹ ججس کے تقرر کیلئے نیا میکانزم پارلیمنٹ میں دو بلز منظور

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں عدلیہ کی مزاحمت کے باوجود تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے آج دو بلز کو منظوری دیدی جس کے ذریعہ ہائیکورٹ ججس کے تقرر کیلئے نیا میکانزم اختیار کیا جائے گا اور کولجیم سسٹم برخاست کردیا جائیگا جس پر کئی گوشوں سے نکتہ چینی ہورہی تھی۔ راجیہ سبھا نے آج 121 ویں دستوری ترمیم کو بھاری اکثریت سے منظوری دے دی

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں عدلیہ کی مزاحمت کے باوجود تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے آج دو بلز کو منظوری دیدی جس کے ذریعہ ہائیکورٹ ججس کے تقرر کیلئے نیا میکانزم اختیار کیا جائے گا اور کولجیم سسٹم برخاست کردیا جائیگا جس پر کئی گوشوں سے نکتہ چینی ہورہی تھی۔ راجیہ سبھا نے آج 121 ویں دستوری ترمیم کو بھاری اکثریت سے منظوری دے دی۔ لوک سبھا میں اسے کل ہی منظور کرلیا گیا تھا جہاں اپوزیشن کانگریس کی اہم ترمیم کو حکومت نے قبول کرلیا تھا۔ دستوری ترمیمی بل کو 180 کے منجملہ 179 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ نامور وکیل رام جیٹھ ملانی غیر حاضر تھے۔ تقررات کمیشن بل کو ندائی ووٹ سے منظور کیا گیا۔ بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT