Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / ہائیکورٹ جج کو کلین چٹ

ہائیکورٹ جج کو کلین چٹ

نئی دہلی 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کی طرف سے مقرر کردہ ایک کمیٹی نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے ایک برسر خدمت جج کو ان کے خلاف عائد کردہ ایک جوڈیشیل افسر کو جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے بعد کلین چٹ دے دی۔ 1968 ء کے ججس تحقیقات قانون کے تحت تشکیل شدہ اس کمیٹی کی رپورٹ آج راجیہ سبھا میں پیش کی گئی۔ سپریم کورٹ جج آر بھانومتی، جسٹس منجولہ چیلور اور قانون داں کے کے وینو گوپال پر مشتمل یہ کمیٹی اپریل 2015 ء میں اُس وقت کے صدرنشین راجیہ سبھا حامد انصاری کی طرف سے تشکیل دی گئی تھی جس سے قبل مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس ایس کے گانگلے کی سرزنش کے لئے 58 ارکان کی تائید سے ایک تحریک قبول کی گئی تھی۔

ایم پی دیشانت سنگھ کا انوکھا احتجاج
نئی دہلی 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے ایک رکن پارلیمنٹ دیشانت چوٹالہ نے جو ملک کے سب سے کمع مر پارلیمنٹرین بھی ہیں، سرمائی سیشن میں شرکت کے لئے ٹریکٹر چلاتے ہوئے پارلیمنٹ پہونچے جس کے سبب مرکز توجہ بن گئے۔

TOPPOPULARRECENT