Wednesday , December 19 2018

ہائیکورٹ کی تقسیم کا معاملہ وزارت قانون کے زیرغور: وینکیا نائیڈو

نئی دہلی 3 مارچ (این ایس ایس) مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے آج لوک سبھا کو مطلع کیاکہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے لئے ہائیکورٹ کی تقسیم کا معاملہ وزارت قانون کے پاس زیرغور ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دونوں ریاستوں کا نقطہ نظر جاننے کے بعد ہی حکومت فیصلہ کرے گی۔ اِس وقت یہ مسئلہ وزارت قانون کے زیرغور ہے اور ہائیکورٹ کی تقسیم کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ قبل ازیں ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی لیڈر جیتندر ریڈی نے تحریک التواء کی نوٹس پیش کی اور ہائیکورٹ کی عاجلانہ تقسیم کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT