Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ہائیکورٹ کے اطراف دو ماہ تک تحدیدات

ہائیکورٹ کے اطراف دو ماہ تک تحدیدات

حیدرآباد 19 نومبر (سیاست نیوز) ہائی کورٹ کے اطراف دو ماہ تک تحدیدات عائد کرتے ہوئے سٹی پولیس کمشنر وی وی سرینواس راؤ نے احکام جاری کئے ہیں۔ کورٹ آنے والے ایڈوکیٹس اور عوام کو پریشان کرنے والی تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔ سٹی کالج جنکشن تا نیاپل روڈ، مدینہ بلڈنگ تا سٹی کالج، نیاپل، مدینہ سرکل، مسلم جنگ برج تا ہائی کورٹ، پرانا پُل ٹی پی او تا سٹی کالج کراس روڈ، موسیٰ باؤلی، مہندی، سی کالج کراس روڈ، ہائی کورٹ سے جڑنے والی سڑکوں اور ہائی کورٹ سے قریب علاقوں، گلیوں میں تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔ ان تمام علاقوں میں کسی بھی طرح کی میٹنگس منعقد نہیں کی جاسکتی۔ پانچ افراد یا اس سے زیادہ تعداد میں جمع نہیں ہوسکتے اور کسی بھی طرح کے ہتھیار، بیانرس، پلے کارڈس، لاٹھیاں اور دیگر ضرر رساں اشیاء لے کر آیا جا نہیں سکتے ہیں۔ تقاریر یا نعرہ بازی نہیں کرسکتے اور کسی بھی طرح کی ریالیاں یا پروگرامس منعقد نہیں کئے جاسکتے۔ اگر مذہبی پروگرامس یا دیگر خانگی پروگرامس ہوں تو قبل ازوقت پولیس سے اجازت حاصل کرنا ہوگا اور یہ تحدیدات 20 نومبر تا 18 جنوری 2018 ء تک برقرار رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT