Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ہائی اسکولس میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کے اقدامات

ہائی اسکولس میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کے اقدامات

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی محکمہ تعلیمات کی جانب سے ہائی اسکولس میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ریلائنس اور ہارٹ اسپاٹ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 1gb ڈاٹا ، اسکولی طلبہ کو فراہم کیا جائے گا ۔ جس کے ذریعہ اسکولس میں ڈسک ٹاپ کمپیوٹرس کو مربوط کیا جائے گا اور ٹیچرس کو وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔ محکمہ تعلیمات کے کمشنر جی کشن کے مطابق انٹرنیٹ اور وائی فائی کے ذریعہ عصری و جدید طریقہ تدریس کا استعمال کرتے ہوئے طلبہ کو پڑھایا جاسکتا ہے ۔ محکمہ کی جانب سے صرف تعلیم ، جنرل نالج اور تدریس سے متعلق موجود 400 ویب سائٹس دستیاب کرائے گئے ہیں علاوہ ازیں ٹی وی نشریات کی سہولت بھی رکھی گئی ہے ۔ فی الحال ریاستی سطح پر 4500 ہائی اسکولس ہیں جن میں سے 130 طلبہ سے زائد تعداد رکھنے والے 3500 اسکولس میں یہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور دوسرے مرحلہ میں بقیہ اسکولس میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT