Thursday , December 13 2018

ہائی اسکول میں فائرنگ، دو کمسن نوجوان طلباء ہلاک

لاس اینجلس ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو میں واقع ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں دو کمنس نوجوان طلباء ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا بھی مارا جاچکا ہے۔ پولیس نے اپنے ٹوئیٹر پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آزٹیک ہائی اسکول میں رونما ہوا جو آزٹیک نامی چھوٹے سے مستقر میں واقع ہے جو البوقرق سے تقریباً 300 کیلو میٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ ابتدائی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن بعدازاں یہ رپورٹ غلط ثابت ہوئی۔ سان جوان کاؤنٹی شریف کین کرسٹیسن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی۔ اب تک مہلوک طلباء اور حملہ آور کی شناختی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد آزٹیک اسکول سے تمام طلباء کا تخلیہ کروایا گیا اور عمارت کو مقفل کردیا گیا جبکہ آس پاس میں واقع دیگر اسکولس کو بھی بند کردیا گیا۔ یہاں ان اعداد و شمار کو پڑھ کر کوئی بھی حیرت زدہ ہوسکتا ہے کہ امریکہ میں سالانہ 33000 افراد صرف فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہوجاتے ہیں جن میں 22000 خود سوزیاں بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT