’ہائی فائی ‘جنسی اسکینڈل کا پردہ فاش ،3لڑکیاں برآمد

ممبئی15نومبر(سیاست ڈاٹ کام)ممبئی پولیس نے شمال مشرقی علاقہ کرلا کے کامگار نگر سے تین لڑکیوں کو برآمد کرتے ہوئے ایک اعلیٰ درجہ کے جنسی اسکنڈل کا پردہ فاش کیا ہے ۔جبکہ اس معاملہ میں ملوث دوعورتوں کوگرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔پولیس نے دونوں کے خلاف کیس درج کیا ہے اور اس معاملہ میں تحقیقات جاری ہے ۔ ڈی سی پی شاہ جی اُماپ نے مطلع کیا کہ منگل مورتی نامی بنگلہ میں یہ دونوں عورتیں سیکس ریکٹ چلاتی تھیں اور ایک پیشگی اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔یہاں کے مکینوں نے بھی پولیس میں متعددبار شکایتیں کیں اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعزیرات ہندکی دفعہ 370اور پیٹا کے تحت کارروائی کی ہے ۔
پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور کارروائی کی گئی۔

 

TOPPOPULARRECENT