Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائی ٹیکس کنونشن سنٹر کے قریب سخت سیکوریٹی

ہائی ٹیکس کنونشن سنٹر کے قریب سخت سیکوریٹی

جی ایس ٹی اجلاس کے موقع پر بائیں بازو تنظیموں کا احتجاج
حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے ہائی ٹیکس کنونشن سنٹر میں جہاں جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ سی پی آئی ، سی پی آئی ایم اور تلنگانہ چنیتا سوسائٹیوں کی جانب سے منظم کردہ احتجاجی مظاہرروں کے باعث ہائی ٹیکس کنونشن سنٹر کے پاس صورتحال کشیدہ ہوئی ۔ احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے مابین شدید مباحث و ہاتھا پائی جیسے حالات پیدا ہوگئے تاہم پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو مزید احتجاجی مظاہروں کا موقعہ فراہم نہ کرتے ہوئے ممکنہ حد تک جلد سے جلد احتجاجی مظاہرین بشمول قومی سکریٹری سی پی آئی ڈاکٹر کے نارائنا کو حراست میں لے لیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے جی ایس ٹی قوانین میں فوری طور پر مناسب ترمیمات ( اصلاحات ) کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر ملک گیر سطح پر احتجاج منظم کرنے کا سخت انتباہ دیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور زرعی پیداوار سے تعلق رکھنے والے کسی بھی غذائی اجناس پر کسی نوعیت کی جی ایس ٹی کا نفاذ عمل میں نہ لانے ( جی ایس ٹی وصول کی اجازت نہ دینے ) کا پر زور مطالبہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ قبل ازیں سیری لنگم پلی سے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے آنے والے بائیں بازو جماعتوں کے متعدد قائدین و کارکنوں کو احتیاطی طور پر وہیں پر روک کر گرفتار کرلیا گیا ۔ ہائی ٹیکس کے پاس احتجاجی مظاہرہ کرنے والے مذکورہ پارٹیوں کے قائدین و کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر کے انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT