Tuesday , December 11 2018

ہائی ٹیک انداز کے جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب،اصل سرغنہ اور دلال کی گرفتاری و جیل منتقلی

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے ہائی ٹیک انداز میں چلائے جارہے جسم فروشی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین دلالوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے چنگل سے تین لڑکیوں کو رہا کروالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ شیخ فہد متوطن ضلع نیلور آندھراپردیش اس ریاکٹ کا سرغنہ ہے وہ اپنے ڈرائیور این سریش اور آٹو ڈرائیور ایم جوزف کی مدد سے جوبلی ہلز کے پاش علاقے پرشانت نگر روڈ نمبر 72 میں سیکس ریاکٹ چلارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ شیخ فہد سابق میں ہوٹلوں میں کمرے کرایہ پر حاصل کرکے یہ کاروبار چلایا کرتا تھا ۔ لیکن حالیہ دنوں اس نے پرشانت نگر کے رہائشی علاقے میں ڈوپلکیس فلیٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے یہ ریاکٹ چلارہا تھا ۔ مغربی بنگال اور محبوب نگر سے لڑکیوں کو اس ریاکٹ میں میں شامل کیا کرتا تھا اور انہیں ایک دن کیلئے 12 ہزار روپئے ادا کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے گرفتار دلالوں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT