Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / ہائی ٹیک سٹی میں تھیلوں سے نعش دستیاب

ہائی ٹیک سٹی میں تھیلوں سے نعش دستیاب

علاقہ میں سنسنی، حاملہ خاتون کی نعش کے 8 ٹکڑے پائے گئے

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) گچی باؤلی کے ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں دو تھیلوں سے دستیاب نعش کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بوٹانیکل گارڈن کے قریب سے ایک نامعلوم حاملہ خاتون کی نعش کو پولیس نے دستیاب کرلیا۔ جس کے 8 ٹکڑے کردیئے گئے اور دو تھیلوں میں اس خاتون کی نعش کو باندھ کر بوٹانیکل گارڈن کے قریب پھینک دیا گیا۔ اس انکشاف کے بعد مقامی عوام میں خوف پیدا ہوگیا۔ گچی باؤلی پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ خاتون کی شناخت جاری ہے۔ جس کے دونوں ہاتھوں اور پیروں کو دھڑ سے علیحدہ کرنے کے بعد اس کے سر کو بھی دھڑ سے جدا کردیا گیا اور جسم کے آٹھ ٹکڑے کرنے کے بعد چند کو پلاسٹک کور میں اور چند کو ایک تھیلے میں باندھ کر پھینک دیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ خاتون کو پہلے شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا اور اس قدر مارا پیٹا گیا کہ اس کی پھسلیاں ٹوٹ گئیں اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ بھی فوت ہوگیا۔ پولیس علاقہ کے تمام ہاسپٹل اور پولیس اسٹیشن سے ریکارڈ طلب کررہی ہے تاکہ اس کی شناخت ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT