Tuesday , November 13 2018
Home / شہر کی خبریں / ہائی ٹیک سٹی کی سڑکیں رات بھر کھانے کی بنڈیوں کا میلہ

ہائی ٹیک سٹی کی سڑکیں رات بھر کھانے کی بنڈیوں کا میلہ

آئی ٹی ماہرین کا ہجوم ، سستی غذاؤں کے دور رس مضر اثرات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ہائی ٹیک سٹی کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک پرتعش زندگی کا تصور ابھرنے لگتا ہے لیکن ان علاقوں میں لب سڑک کھانے کی بنڈیوں کا میلہ بھی ایک حقیقت ہے جہاں ساری رات فاسٹ فوڈ اور دیگر جنوبی ہندوستانی کھانے ملتے ہیں ۔ ان بنڈیوں پر تقریباً صبح فجر کے اوقات تک بھی ہجوم دکھا جاسکتا ہے اور ان میں اکثریت آئی ٹی ماہرین کی ہوتی ہے جو کہ ہائی ٹیک سٹی میں ملازمت انجام دیتے ہیں ۔ ہائی ٹیک سٹی ، گچی باولی اور کے پی بی ایچ کی سڑکوں کے کنارے بنڈیوں کا ایک میلہ سجا رہتا ہے ۔ جن پر جنوبی ہند کی مشہور ڈشیس اڈلی ، دوسہ کے علاوہ انڈے سے بنی میاگی اور دیگر کھانے کی اشیاء صبح 4 اور 5 بجے تک ملتی ہیں ۔ ان بنڈیوں پر آئی ٹی ماہرین کی ایک بڑی تعداد ہر دم موجود رہتی ہے جو کہ یہاں رات میں اپنی ملازمت انجام دیتے ہیں ۔ ہائی ٹیک سٹی میں موجود ڈیل (DELL) کمپنی کے روبرو موجود ایک چھوٹے سے اسٹال میں صبح 3 بجے تک تازہ ڈشیس مل جاتی ہیں جن میں اتھاپمس قابل ذکر ہے ۔ یہاں کی ڈشس فی پلیٹ 20 روپئے مل جاتی ہے جو کہ تازہ ہونے کے ساتھ لذیذ بھی ہے اور یہاں ملازمت انجام دینے والے افراد کے لیے آدھی رات کو یہ کھانا کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا ۔ اس کے علاوہ مرغ و مسلم میں گیرل چکن اور مچھلی بھی دستیاب ہے ۔ صحت کے اعتبار سے لب سڑک ان کھانوں کی تیاری میں صفائی کا کیا خیال رکھا جاتا ہے اس پر ہنوز پردے ہیں جب کہ ساری رات نیند کی قربانی دینے کے بعد ان کھانوں کے استعمال سے صحت پر ہونے والے مضر اثرات اور بڑھتی عمر کے ساتھ ہونے والے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔۔

TOPPOPULARRECENT