Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائی کورٹ ججس کے تبادلے

ہائی کورٹ ججس کے تبادلے

حیدرآباد۔/6اپریل، ( سیاست نیوز) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے چیف جسٹس آف انڈیا سے مشاورت کے ساتھ دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس سریش کمار کیت کو حیدرآباد میں ہائی کورٹ کا جج برائے تلنگانہ و آندھرا پردیش مقرر کیا اور انہیں ہدایت دی ہے کہ 15اپریل سے قبل حیدرآباد ہائی کورٹ میں اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیں۔ اس طرح صدر جمہوریہ نے جسٹس راجیو سیکدھر جج دہلی ہائی کورٹ کو مدراس ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا۔ گجرات ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس کوشال جتیندر ٹھاکر کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل جج الہ آباد ہائی کورٹ مقرر کیا گیا۔
گروکل اسکولس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات
حیدرآباد۔/6 اپریل، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں پائے جانے والے مختلف گروکل اسکولس میں مخلوعہ پائے جانے والی تمام جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کاحکومت نے فیصلہ کیا ہے تاکہ ان گروکل اسکولس کے معیارتعلیم میں مزید بہتری پیدا کی جاسکے۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے مختلف گروکل اسکولس میں جملہ 2444 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT