ہائی کورٹ نے لالو کی درخواست مسترد کردی

رانچی، 23 فروری(سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کروڑوں روپیے کے چارہ گھپلہ معاملہ کے دیوگھر خزانہ سے غیرقانونی طور پر پیسہ نکالنے کے معاملے میں راشٹریہ جنتادل کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کو ضمانت دینے سے آج انکار کردیا۔جسٹس اپریش کمار سنگھ نے اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر یادو اگر نصف سزا مکمل کرچکے ہوتے تو ان کو ضمانت دینے پر غور کیا جا سکتا تھا۔ لیکن ابھی انہیں ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

TOPPOPULARRECENT