Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائی کورٹ کی تقسیم ، چیف منسٹرس کا اجلاس طلب کرنے کی خواہش

ہائی کورٹ کی تقسیم ، چیف منسٹرس کا اجلاس طلب کرنے کی خواہش

ریاستی بی جے پی لیگل سیل وفد کی گورنر نرسمہن کو یادداشت
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( این ایس ایس) : تلنگانہ ریاستی بی جے پی لیگل سیل نے ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے درخواست کی کہ ریاستی ہائی کورٹ کی تقسیم کے عمل کو آسان بنانے کی غرض سے دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس سے بات چیت کی جائے ۔ بی جے پی لیگل سیل نے گورنر کو پیش کردہ ایک یادداشت میں اس بات کی بھی خواہش کی کہ دونوں ریاستوں کے لیے عدلیہ کے عہدیداروں کے الاٹمنٹ کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے ۔ بی جے پی قائد رامچندر راؤ کی زیر قیادت ایک وفد نے ریاستی گورنر نرسمہن سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک یادداشت پیش کی ۔ اس وفد میں دیگر بی جے پی قائدین رویندر وشواناتھ کے انتھونی ریڈی ، ایل پربھاکر ریڈی وغیرہ شامل تھے ۔ وفد نے ہائی کورٹ کی تقسیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ریاستی گورنر سے خواہش کی ۔ بی جے پی لیگل سیل وفد نے یادداشت میں بتایا کہ گذشتہ سال ہائی کورٹ کی تقسیم کے متعلق ہائی کورٹ کے واضح ہدایات کے باوجود اس ضمن کوئی تعمیری اقدامات نہیں کئے گئے ۔ جب کہ ہائی کورٹ کی ہدایات پر عدم عمل آوری سے غیر ضروری شبہات کو تقویت حاصل ہورہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT