Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ہائی کورٹ کی تقسیم میں تاخیر کیلئے مرکز ذمہ دار نہیں: بی جے پی

ہائی کورٹ کی تقسیم میں تاخیر کیلئے مرکز ذمہ دار نہیں: بی جے پی

حیدرآباد۔/4فبروری، ( آئی این این ) بی جے پی قومی عاملہ اور بار کونسل رکن این رام چندر راؤ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ مرکزی حکومت آندھرا پردیش ہائی کورٹ کی تقسیم میں تاخیر کررہی ہے۔ انہوں نے آج بی جے پی کے لائیرس فورم کی جانب سے منعقدہ دھرنا میں حصہ لیا۔ یہ احتجاجی پروگرام دھرنا چوک نزد اندرا پارک منعقد کیا گیا تھا۔ رامچندر راؤ نے

حیدرآباد۔/4فبروری، ( آئی این این ) بی جے پی قومی عاملہ اور بار کونسل رکن این رام چندر راؤ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ مرکزی حکومت آندھرا پردیش ہائی کورٹ کی تقسیم میں تاخیر کررہی ہے۔ انہوں نے آج بی جے پی کے لائیرس فورم کی جانب سے منعقدہ دھرنا میں حصہ لیا۔ یہ احتجاجی پروگرام دھرنا چوک نزد اندرا پارک منعقد کیا گیا تھا۔ رامچندر راؤ نے کہا کہ تقسیم کا مسئلہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دونوں ریاستوں آندھرا پردیش و تلنگانہ کے چیف منسٹرس کی جانب سے حل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہائی کورٹ کی تقسیم عمل میں نہیں آئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکز نے ریاستی حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ کیلئے علحدہ عمارت کی نشاندہی کرنے کی خواہش کی ہے تاہم تلنگانہ حکومت نے اب تک ردعمل ظاہر نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ مسئلہ تعطل کا شکار ہے۔ رامچندر راؤ نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت عمارت کی نشاندہی کرتی ہے تب تلنگانہ بی جے پی یونٹ اس مسئلہ کو مرکز سے رجوع کرنے کیلئے تیار ہے اور درکار فنڈز کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہائی کورٹ کی تقسیم کیلئے تلنگانہ ایڈوکیٹس جے اے سی کے جاری احتجاج کی تائید کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT