Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائی کورٹ کی تقسیم میں تاخیر کے خلاف آج بی جے پی کا دھرنا

ہائی کورٹ کی تقسیم میں تاخیر کے خلاف آج بی جے پی کا دھرنا

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ہائی کورٹ کی تقسیم میں تاخیر کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی لیگل سیل 5 جولائی کو دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بی جے پی لیگل سیل کے قائدین نے تلنگانہ ججس کی معطلی کے احکام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی لیگل سیل قائد بشمول ریاستی صدر بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن ، پی مرلیدھر راؤ ، بی جے پی قومی جنرل سکریٹری جی کشن ریڈی ، این رامچندر اس دھرنے میں حصہ لیں گے ۔ صدر نشین بار کونسل نرسمہا ریڈی رویندر وشواناتھ بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سیل کنوینر اور دیگر ایڈوکیٹس ، ججس بھی اس دھرنا میں حصہ لیں گے ۔ دھرنا اندرا پارک دھرنا چوک پر 5 جولائی کو منعقد ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT