Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ہائی کورٹ کی تقسیم پر اقدامات کا مطالبہ

ہائی کورٹ کی تقسیم پر اقدامات کا مطالبہ

مرکز اور ریاستی حکومت غیر سنجیدہ ، سی بی آئی قائد وینکٹ ریڈی
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( این ایس ایس) : سی پی آئی نے ریاستی حکومت سے ہائی کورٹ کی تقسیم کے لیے اقدامات کے آغاز اور وکلاء کی ہڑتال کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔ سی پی آئی ریاستی سکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے یہاں آج ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ مرکزی حکومت ہائی کورٹ کی تقسیم کے معاملہ کو پس پشت ڈال رہی ہے جب کہ اے پی تنظیم جدید بل 2014 میں اس کی صراحت کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا اب دو سال گذر چکے ہیں تاہم ہائی کورٹ کی تقسیم عمل میں نہیں آئی ۔ سی پی آئی قائد نے کہا تلنگانہ جے اے سی ایڈوکیٹس نے تلنگانہ کی تقسیم میں اہم کردار ادا کیا ہے تمام ریاست تلنگانہ میں مرکز کی پشت پناہی سے آندھرا پردیش برسر اقتدار حکومت آندھرائی وکلاء کو تعینات کرنے میں اہم رول ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 20 دن سے وکلاء کے بائیکاٹ کے سبب عدالتی کارروائیوں میں خلل واقع ہوا ہے ۔ مرکز اور ریاستی حکومت ہائی کورٹ کی تقسیم کے معاملہ پر اپنا اپنا دامن جھاڑ لینے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ لائق مذمت ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ ہائی کورٹ کی تقسیم کے لیے مرکز پر دباؤ ڈالیں انہوں نے ریاستی حکومت سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ آندھرائی ججس کو ریاست تلنگانہ میں واپس تعینات نہ کیا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT