Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ہاتھی نے ایک طالب علم کو کچل دیا

ہاتھی نے ایک طالب علم کو کچل دیا

ادھگامنڈلم (ٹاملناڈو) 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 19 سالہ طالب علم کو ایک ہاتھی نے کچل کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ پنڈلورو کے قریب چیرمپاڈے کے قریب پیش آیا جس میں مہلوک کا ایک دوست بھی شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ شفیع اور شونو کل شب 10.30 بجے موٹر سیکل پر اپنے مکانو اپس آرہے تھے کہ اچانک جھاڑیوں سے ایک ہاتھی نکل آیا اور ان پر حملہ کردیا۔ ان کی چیخ و پکار پر قریبی بس اسٹانڈ سے عوام وہاں پہنچ گئے جہاں پر یہ لڑکے خون میں لت پت پائے گئے انھیں فی الفور کوزی کوڈ کے میڈیکل کالج میں شریک کروادیا گیا۔ شفیع زخموں سے جانبر نہ ہوسکا جبکہ شونو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس واقعہ کے خلاف تقریباً 150 دکانداروں نے بطور احتجاج بند منایا اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے مطالبہ کیاکہ ہاتھیوں سے انسانی جانوں کو درپیش خطرات کی روک تھام کی جائے۔ پنڈلورو اور قرب و جوار کے علاقوں میں گزشتہ 15 دنوں میں ہاتھیوں نے 3 افراد کو کچل کر ہلاک کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT