Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ہاردِک کیخلاف دوسرے غداری کیس میں فردِ جرم

ہاردِک کیخلاف دوسرے غداری کیس میں فردِ جرم

احمدآباد ، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سٹی کرائم برانچ نے پٹیل کوٹہ ایجی ٹیشن کے لیڈر ہاردک پٹیل اور اُن کے تین مددگاروں کے خلاف فردجرم داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دانستہ طور پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوئے جو غداری اور حکومت کے خلاف لڑائی چھیڑنے کی سازش کے تحت موجب الزام ہیں۔ یہ چارج شیٹ جو لگ بھگ 2,700 صفحات پر مشتمل ہے، ہاردک اور ان کے مددگاروں کیتن پٹیل، دنیش بمبھانیہ اور چراگ پٹیل کے خلاف میٹروپولیٹن کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔ ہاردک کے دو دیگر مددگار امریش پٹیل اور الپیش کتھیریا جن کے نام اصل ایف آئی آر میں تھے لیکن ابھی تک وہ گرفتار نہیں کئے گئے، انھیں اس چارج شیٹ میں ’مفرورین‘ ظاہر کیا گیا ہے۔ ہاردک اور ان کے مددگاروں پر آئی پی سی سیکشن 124(A) (غداری)، 121(A) (حکومت کے خلاف لڑائی چھیڑنے کی سازش) اور 120(b) (مجرمانہ سازش) کے تحت الزامات عائد ہیں۔ چونکہ یہ الزام سیشنس کورٹ میں قابل شنوائی ہیں، اس لئے میٹروپولیٹن کورٹ یہ کیس اسے جلد ہی منتقل کرے گی، سٹی کرائم برانچ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کے این پٹیل نے یہ بات کہی، جو ایف آئی آر میں شکایت کنندہ ہیں، جسے گزشتہ سال 21 اکٹوبر کو داخل کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT