Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ہاردک و 59 دیگر کیخلاف مقدمہ کارپوریٹر کے مکان میں توڑ پھوڑ کا الزام

ہاردک و 59 دیگر کیخلاف مقدمہ کارپوریٹر کے مکان میں توڑ پھوڑ کا الزام

احمدآباد ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہاردک پٹیل کنوینر پٹے دار اَنمٹ آندولن سمیتی اور 59 دیگر افراد کے خلاف آج کی ابتدائی ساعتوں میں یہاں ایک بی جے پی کارپوریٹر کے مکان میں مبینہ فساد مچانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی تک گیارہ افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ پولیس کو ہاردک اور دیگر ملزمین کی تلاش ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پٹیل کوٹہ ایجی ٹیشن لیڈر جس پر احمدآباد اور سورت میں غداری کے دو مقدمات درج ہیں اور موجودہ طور پر ضمانت پر رہا ہے، وہ مبینہ طور پر 59 دیگر کے ہمراہ رات 2 بجے شہر کے علاقہ وسترال میں بی جے پی کارپوریٹر پریس پٹیل کے گھر میں گھس گئے۔ رامول پولیس اسٹیشن کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ یہ گروپ اس لئے برہم تھا کہ اُُن کے ایک ساتھی کنال پٹیل کو سوشل میڈیا پر کچھ قابل اعتراض مواد مبینہ طور پر ڈالنے پر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ برہم گروپ نے بتایا گیا کہ پریش کے مکان میں غنڈہ گردی کی اور ایک بی جے پی پرچم کو جلا ڈالا کیونکہ انھیں معلوم ہوا تھا کہ ایف آئی آر کا اندراج پریس کی ایماء پر کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT