Wednesday , October 17 2018
Home / سیاسیات / ہاردک پٹیل اور کانگریس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات

ہاردک پٹیل اور کانگریس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات

احمد آباد۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاٹیدارریزرویشن تحریک کمیٹی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل نے ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران کانگریس کے ساتھ ان کی تنظیم کے مبینہ اختلافات اور اس کو لے کر مچے اندرونی گھمسان کے درمیان پارٹی کو گجرات انتخابات میں حمایت کا اعلان کرنے کے کل راجکوٹ میں مجوزہ ایک ریلی کو آخری وقت میں منسوخ کرنے کے بعد آج احمد آباد میں اسی مقصد کیلئے منعقد ہونے والی پریس کانفرنس کو بھی اسی انداز میں منسوخ کردیا۔ادھر کانگریس اعلی کمان نے پارٹی کے ریاستی صدر بھرت سنہہ سولنکی کو دہلی طلب کیا ہے ۔کانگریس کی دو دن پہلے دیر رات جاری ہونے والی 77 امیدواروں کی پہلی فہرست میں پاس کے محض دو ہی لیڈروں کو جگہ ملنے کے بعد ہاردک کے قریبی دنیش بانبھنیا نے ہی پارٹی کے خلاف محاذ کھول دیا تھا۔ انہوں نے سولنکی کی رہائش گاہ پر دیر رات ہنگامہ بھی کیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹکٹ کے اعلان سے تھوڑی دیر قبل ہی انہوں نے کانگریس لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ پارٹی نے پاس کی باتیں تسلیم کرلی ہیں اور ہاردک راجکوٹ کی ریلی میں اس سلسلے میں تفصیلات پیش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT