Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ہاردک پٹیل اور 10 حامیوں پر معاون نے ہی مقدمہ درج کرا یا

ہاردک پٹیل اور 10 حامیوں پر معاون نے ہی مقدمہ درج کرا یا

پاٹن 28اگست (سیاست ڈاٹ کام ) پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے کنوینر ہادرک پٹیل اور ان کے دس دیگر ساتھیوں کے خلاف ڈاکہ زنی ،لوٹ اور دھمکی دینے کا کیس ان کے ہی ایک سابق قریبی معاون اور پاس کے ایک دوسرے کنوینر نے گجرات کے پاٹن شہر کے بی ڈویژن تھانے میں درج کرا یا ہے ۔کے بی ڈویژن انچارج پولس افسر جے بی پنڈت نے یو این آئی کو آج بتایا کہ پاس کے مہسانا کے کنوینر نریندر پٹیل کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعات آئی سی سی 395 (ڈکیٹی )، 424 (دھوکہ سے لوٹنا)، 504 (امن برباد کرنا) اور 506 (2) (دھمکی دینا) کے تحت ہاردک اور ان کے پانچ دیگر ساتھیوں نے مہش پٹیل، برجیش پٹیل، سنیل پٹیل ، دنیش بمبھانیا اور دھول اور تین سے چار ایسے نامعلوم جن کے نام معلوم نہیں مگر دیکھ کر شناخت ہو سکتی ہے ، کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ نریندر کا الزام ہے کہ 26 اگست کی شام کو جب وہ شہر کے سدھ پور چوک کے قریب واقع نوجیون ہوٹل کے قریب بیٹھے تھے اسی وقت ملزم ایک گروپ میں آے اور وہ ان کے ساتھی راجکوت کے باشندہ دلیپ ساؤلیا کا فون توڑ دیا اور ان کے سونے کی چین لی۔ انہوں نے مارپیٹ اور گالی گلوج بھی کی۔دوسری طرف نریندر پٹیل نے کہا کہ ہاردک کی موجودگی میں ہونے والے اس واقعہ سے وہ صدمے میں ہیں۔خیال رہے کہ نریندر دو سال پہلے ہاردک پٹیل کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد پاٹیدار یا پٹیل ریزرویشن تحریک کے دوران بہت فعال رہے تھے ۔انہیں ہاردک کٹر حامیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT