Thursday , February 22 2018
Home / ہندوستان / ہاردک پٹیل تحفظات کے کانگریسی متبادل پر مطمئن

ہاردک پٹیل تحفظات کے کانگریسی متبادل پر مطمئن

گاندھی ۔ 13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پتی دار کوٹہ احتجاج جس کی قیادت ہاردک پٹیل کر رہے ہیں، آج کہاکہ وہ کانگریس کی جانب سے تحفظات کے دیئے ہوئے تین متبادل سے مطمئن ہے، کوئی بھی پارٹی پٹیل برادری کو برسر اقتدار آنے پر کیسے تحفظات فراہم کرسکتی ہے۔ اس کا طریقہ کار کانگریس نے پیش کردیا ہے اور برادری کے قائدین کل قطعی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے قبل ازیں دی ہوئی مختلف دستاویزات کا مطالعہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ تحفظات 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکتے۔ کانگریس نے جو متبادل پیش کئے ہیں، ان کی تائید دستور ہند کی مختلف دفعات اور سپریم کورٹ کے کئی سابقہ فیصلوں سے ہوتی ہے۔ ہاردک پٹیل زیر قیادت پتی دار انامت اندولن سمیتی کو یہ متبادل کانگریس کے سینئر قائد کپل سبل نے 8 نومبر کو پیش کئے تھے۔ کانگریس نے برادری کو تیقن دیا ہے کہ اگر وہ برسر اقتدار آجائے تو پٹیل برادری کو تحفظات فراہم کرے گی۔

 

TOPPOPULARRECENT