Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ہاردک پٹیل مقدمہ برائے ترنگا کی توہین سے دستبرداری

ہاردک پٹیل مقدمہ برائے ترنگا کی توہین سے دستبرداری

راجکوٹ۔ 12 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے ہاردک پٹیل کے خلاف ترنگا کی توہین کے مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ راجکوٹ کے کلکٹر وکرانت پانڈے نے مقدمہ سے دستبرداری کا حکم نامہ ریاستی حکومت کی ہدایت پر جاری کردیا ۔ پانڈے نے کہا کہ آپ کی ہدایات کے مطابق جو وزارت داخلہ حکومت گجرات کی جانب سے جاری کی گئی تھیں، ہم نے ہاردک پٹیل اور پتی دار انامت آندولن سمیتی کے دیگر کارکنوں کے خلاف مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جو ضلع راجکوٹ میں درج رجسٹر کیا گیا تھا ۔ صرف ایک ایف آئی آر ہاردک کے خلاف اس ضلع میں درج کی گئی تھی۔ مزید رسمی کارروائی عدالت میں مکمل کرلی جائے گی۔ دیگر پانچ مقدمات سمیتی کے احتجاجیوں کے خلاف تھے، جن سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے۔19 ڈسمبر 2015ء کو ہاردک کے خلاف ترنگا کی توہین کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے بموجب ہاردک پٹیل ترنگا جھنڈے پر چھلانگ لگا چکے تھے۔ جبکہ وہ کھانڈیری کرکٹ اسٹیڈیم ہندوستان ۔ جنوبی آفریقہ میچ دیکھنے کیلئے جارہے تھے جو اس دن مقرر تھا۔ پولیس کے بموجب ہاردک کے پیر قومی پرچم پر پڑے تھے۔ جو وہ اس وقت اٹھائے ہوئے تھے۔ انہیں پولیس نے اسٹیڈیم جانے سے روک دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT