Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ہاردک پٹیل نے راہول گاندھی کا استقبال کیا

ہاردک پٹیل نے راہول گاندھی کا استقبال کیا

گاندھی نگر، 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاٹے دار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی انتخابی مہم کی شروعات کے لئے آج سے ریاست کے تین روزہ دورے پر آنے والے پارٹی کے قومی نائب صدر راہول گاندھی کے استقبال میں ایک ٹوئیٹ کرکے سیاسی حلقوں قیاس آرائیاں تیز کردی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات سے پہلے گرم سیاسی ماحول میں کی گئی ٹویٹ میں ہاردک پٹیل نے ہندی میں لکھا ہے کہ کانگریس کے قومی نائب صدر راہل جی کا گجرات میں دل سے استقبال ہے، جے شری کرشنا۔ راہول نے اس سے پہلے دوارکا کے جگت مندر اور شارداپیٹھ کے شنکراچاریہ کا درشن کر کے آج اپنے دورے کا آغاز کیا۔ بعد میں صحافیوں سے بات چیت میں ہاردک پٹیل نے کہا کہ انہوں نے راہول کا گجرات میں ایک مہمان کے طور پر ہندوستانی روایت کے مطابق خیر مقدم کیا ہے ۔ اسے سیاست سے جوڑنا نہیں چاہئے ۔ ہاردک نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اس بار کانگریس ہی جیتے گی، لیکن یہ بات صحیح ہے کہ ریاست کے عوام بی جے پی سے ناخوش ہیں اور اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ یہ الیکشن بی جے پی یا کانگریس کا نہیں بلکہ بی جے پی اور ریاست کے چھ کروڑ عوام کے درمیان ہے۔

TOPPOPULARRECENT