ہاردک پٹیل کاکسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت سے انکار

اجین، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے پاٹیدار اور کسان تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قومی پارٹی کی رکنیت قبول نہیں کریں گے ۔ وہ صرف اپنی تحریک میں تعاون کرنے والی پارٹی کا ساتھ دیں گے ۔مسٹر پٹیل مدھیہ پردیش کے اپنے دو روزہ دورے پر مقررہ وقت سے تقریبا دو گھنٹے تاخیر سے یہاں پہنچے ۔ انہوں نے یہاں ایک ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مختلف علاقوں کا دورہ کر کے تجربات حاصل کر رہے ہیں۔ کسان کے ساتھ عوام کی مشکلات و مسائل سن رہیں ہے اور مسائل کے حل کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT