Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / ہاردک پٹیل کا قریبی مہنت کے بزرگ عقیدت مند کو لات مارنے والا ویڈیو وائرل

ہاردک پٹیل کا قریبی مہنت کے بزرگ عقیدت مند کو لات مارنے والا ویڈیو وائرل

بوٹاد، 22 اکتوبر (یو این آئی) پاٹیدار ریزرویشن تحریک کمیٹی (پی اے اے سی) کے لیڈر ہارتک پٹیل کے قریبی سمجھے جانے الے گجرات کے ضلع بوٹاد کے گڈڑا سوامی نارائن مندر کے مہنت پی سوامی کا ایک ایسا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ ایک بزرگ عقیدت مند کو لات مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سیاست میں مسٹر سوامی کی مبینہ طور پر خاصی دخل مانی جاتی ہے اور وہ اپوزیشن کانگریس کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ماہ یہاں ہاردک کی بھوک ہڑتال کے دوران انہیں پانی پلاکر ان کی ہڑتال ختم کرائی تھی۔ گزشتہ برس اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی نے ان کے مندر کا دورہ بھی کیا تھا۔کچھ سیکنڈ کے اس ویڈیو کی تاریخ ابھی واضح نہیں ہوسکی ہے لیکن اس ویڈیو میں مندر کے اسٹورکے انچارج یعنی کھوٹری سوامی کے دفتر میں ایک میٹنگ کے دوران انہیں زمین پر بیٹھے بھکت کو لات مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ میٹنگ مندر ٹرسٹ کی ووٹ لسٹ سے متعلق تھی۔ اس دوران مذکورہ بھکت کچھ کہتے ہیں تو پہلے وہاں بیٹھے کوٹھری سوامی غصے میں کچھ کہتے ہیں اور اسی دوران مہنت ایس پی سوامی اس کی طرف جاتے ہیں اور اس پر لات سے حملہ کرتے ہیں۔اس ویڈیو کے سلسلے میں مسٹر سوامی اور مندر ٹرسٹ کی جانب سے ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ جس بھکت پر لات ماری گئی تھی اس کا بھی کوئی ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT