Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ہاردک پٹیل کی غداری کے دوسرے کیس میں گرفتاری

ہاردک پٹیل کی غداری کے دوسرے کیس میں گرفتاری

احمدآباد ، 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹیل کوٹہ ایجی ٹیشن کے لیڈر ہاردک پٹیل کو آج سٹی کرائم برانچ نے اُن کے خلاف درج غداری کے دوسرے کیس کے سلسلے میں گرفتار کرلیا اور انھیں سورت کی ایک عدالت نے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کے این پٹیل نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ہم نے سورت کی عدالت سے ٹرانسفر وارنٹ کے ذریعے اُن کی تحویل حاصل کی ہے۔ ہمارے عہدیدار سورت سے ہاردک کو لیکر نکل چکے ہیں اور وہ یہاں رات دیر گئے پہنچ جائیں گے۔ اس سے قبل سورت پولیس نے ان پر مقدمہ بنایا کہ انھوں نے مبینہ طور پر ایک مقامی نوجوان کو خودکشی کرنے کی بجائے پولیس کو ہلاک کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT