Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ہاردک پٹیل کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

ہاردک پٹیل کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

پاٹیدار کمیونٹی تحفظات مطالبہ کیساتھ احتجاج ، تشدد کے الزامات
مہسانا۔25اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں مھسانا ضلع کے وس ِنگر تعلقہ کی ایک عدالت نے آج پاٹیدار ریزرویشن تحریک یعنی پاس لیڈر ہاردک پٹیل کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے ۔23 جولائی 2015 کو وسنگر میں پاٹیدار کمیونٹی کو ریزرویشن دلانے کی مانگ پر نکالی گئی ایک ریلی کے دوران بھڑکے تشدد میںمقامی بی جے پی ممبر اسمبلی رشی کیش پٹیل کے دفتر میں توڑپھوڑ اور گاڑیوں کو آگ لگانے سے منسلک مقدمے میں ہاردک کوگجرات ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 11 جولائی کو ضمانت دی تھی۔ وسنگر کے جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت نے مسلسل تین تاریخوں پر غیر حاضر رہنے کی وجہ سے آج ہاردک کے علاوہ اس کے کل 19 ملزمان میں سے ایک اور پاٹیداروں کی ایک اور تنظیم سردار پٹیل گروپ کے سربراہ لال جی پٹیل کے خلاف بھی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔اس معاملے میں یا تو پولیس اب ہاردک کو گرفتار کرے گی اور انہیں عدالت میں پیش کرے گی یا انہیں عدالت میں خود سپردگی کرنی ہوگی یا اعلی عدالت سے راحت لینے کی وہ کوشش کریں گے ۔ اس معاملے میں، ابتدائی دنوں میں ہاردک سمیت 7 افراد کو ملزم بنایا گیا تھا لیکن بعد میں انکوائری کے دوران 11 دیگر افراد بھی ملزم بنائے گئے تھے ۔ ہاردک پر اگست 2015 میں پرتشدد تحریک کے سلسلے میں غداری کے دو مقدمات سمیت آدھا درجن سے زائد معاملے چل رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT