Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / ہاردک پٹیل کے کانگریس کی تائید سے قبل مطالبات

ہاردک پٹیل کے کانگریس کی تائید سے قبل مطالبات

احمدآباد ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہاردک پٹیل نے پتی داروں کیلئے تحفظات تعلیمی اداروں اور سرکاری امدادی حلقوں میں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پتی دار کانگریس پارٹی کی تائید کرسکیں۔ کانگریس پارٹی کے ذرائع نے کہا کہ پٹیل نے اعظم ترین تعداد میں پتی دار امیدواروں کیلئے ٹکٹ طلب کئے ہیں جبکہ اس برادری کی چند اسمبلی حلقوں میں اکثریت ہے۔ 24 سالہ ہاردک پٹیل پتی دار تحریک کی قیادت کررہے ہیں۔ ان کے انچارج گجرات امور کانگریس پارٹی اشوک گہلوٹ سے کل بات چیت ہوئی اور ہاردک پٹیل نے ان سے مطالبہ کیا کہ سیاسی اعتبار سے جہاں پٹیل برادری بااثر ہے وہاں اسے عظیم تر نمائندگی دی جائے۔ قبل ازیں ان کے دست راست بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے لیکن بعدازاں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے انہیں ایک کروڑ روپئے کی پیشکش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT