Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / ہاردیک پٹیل۔ بڑے چور سے چھوٹا چور بہتر ‘ کانگریس کی مدد کے لئے تیار

ہاردیک پٹیل۔ بڑے چور سے چھوٹا چور بہتر ‘ کانگریس کی مدد کے لئے تیار

احمد آباد۔ ہاردیک پٹیل نے دوروز قبل کہاکہ وہ چور کانگریس کی حمایت کے لئے تیار ہیں تاکہ بڑے چوربی جے پی کوشکست فاش کیاجاسکے۔ہندوستان ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق پاٹیدار اندولن کے لیڈر ہاردیک پٹیل نے نارتھ گجرات میں منڈل ریالی کے دوران کہاکہ’’ کانگریس چور ہے تو بی جے پی بڑی چور ہے۔

اگر ہم چھوٹے چور کی مدد کرتے ہیں تو اس کا مقصد ایک بڑے چور کو شکست دینا ہے۔ مگر ہم صبر کررہے ہیں۔ فوری مدد نہیں کریں گے‘‘۔

ہوٹل میں داخل ہونے اور باہر جانے کے متعلق پانچ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھائے جانے کے بعد ہاردیک پٹیل نے ریاست کی برسراقتدار بھگوا پارٹی پر ان کی جاسوسی کا الزام عائد کیا‘ قیاس لگایاجارہا ہے کہ پٹیل نے ہوٹل میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کی ہوگی۔

ہاردیک پٹیل نے پیر کے روز اس بات کو قبول کیاہے کہ وہ امید ہوٹل میں موجودتھے مگر راہول گاندھی سے ملاقات کی بات کو انہوں نے مسترد کیا۔

ہاردیک نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ’’ میں نے راہول گاندھی جی سے ملاقات نہیں ہے اور جب ملاقات کرونگا تو پورے ہندوستان کو بتا کر جاؤں گا! ان کے اگلے گجرات دورے پر ہم ملیں گے!! بھارت ماتا کی جئے‘‘

TOPPOPULARRECENT