Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / ہاردیک پٹیل کی رابرٹ وڈیرا سے ملاقات ، بمبھانیا کا الزام

ہاردیک پٹیل کی رابرٹ وڈیرا سے ملاقات ، بمبھانیا کا الزام

 

احمد آباد ۔ /12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم کے آخری دن ہاردیک پٹیل پر تازہ تنقید کرتے ہوئے ان کے ناراض قریبی ساتھی دنیش بمبھانیہ نے ادعا کیا کہ پاٹیدار کوٹہ احتجاج کے قائد نے منتخبہ صدر کانگریس راہول گاندھی کے بہنوائی رابرٹ وڈیرا سے بھی ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے ہاردیک پٹیل پر الزام عائد کیا کہ وہ پاٹیدار انامت آندولین سمیتی کے ارکان کو کوٹہ تحریک کی قیادت کرتے ہوئے راہول گاندھی کے ساتھ اکٹوبر میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں خفیہ ملاقات کے بارے میں گمراہ کررہے ہیں ۔ انہیں وضاحت کرنی چاہئیے کہ راہول گاندھی اور رابرٹ وڈیرا سے ان ملاقاتوں کے دوران کیا بات چیت ہوئی ۔ کئی بار ان سے دریافت کرنے پر بھی ہاردیک پٹیل نے راہول گاندھی سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ۔ انہوں نے دہلی میں رابرٹ وڈیرا سے بھی ملاقات کی تھی لیکن اس کے بارے میں بھی وضاحت نہیں کی ۔ کیا وڈیرا سے کوئی خفیہ سودا ہوا تھا وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT